آئی ایم ایف کی سربراہ کا وزیراعظم کو ٹیلیفون، کس پاکستانی شخصیت کی بے انتہا تعریف کی، پی ٹی آئی والےششدر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آئی ایم ایف کی سربراہ کا وزیراعظم کو ٹیلیفون، کس پاکستانی شخصیت کی بے انتہا تعریف کی، پی ٹی آئی والےششدر۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیاہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے مجھے ٹیلی فون کرکے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی تعریف کی ہے ، کرسٹینا لیگارٹ نے کہا کہ رضا باقر بہترین افسر ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اور اتحادیوں کو ڈالر کی قدر سے متعلق بیان دینے سے منع کردیاہے ، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی بغیر تیاری ٹاک شویا بیان میں ڈالر کی قیمت پر بات نہ کرے ۔گورنر سٹیٹ بینک کے بارے میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رضا باقر کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف آئی ایم ایف حکام بھی کرتے ہیں،

آئی ایم ایف کی ایم ڈی سربراہ کرسٹینا لیگارٹ نے مجھے ٹیلی فون کرکے کہا کہ رضاباقر بہترین افسر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رضا باقر کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف آئی ایم ایف حکام بھی کرتے ہیں۔ واضح رہے چیئرمین فیڈل بورڈ آف ریونیو جہانزیب خان اور گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو جہانزیب خان اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ کو عہدوں سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے دور میں ہو گیا تھا تاہم آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج ریونیو معاملات اور اقتصادی صورتحال کو درپیش چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نے فوری طور پر یہ بڑا قدم اُٹھایا۔