جواں سال بیٹے کی موت کائرہ خاندان کےکیلئے دکھ کی گھڑی ہے، اللہ تعالی کائرہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، خدیجہ زرین

اسلام آباد(پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نے قمرزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثے میں موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائراہ کے بیٹے کی حادثاتی وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا، جواں سال
بیٹے کی موت کائرہ خاندان کیئے انتہائی دکھ کی گھڑی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ والدین اور دیگر اہلخانہ کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ حادثے میں وفات پانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے۔