فرشتہ زیادتی اور قتل میں ملوث افراد کو چوک میں پھانسی دی جائے اور ان کی لاشیں کئی دن تک چوک میں لٹکائی جائیں، خدیجہ زرین

اسلام آباد(پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نے ننھی فرشتہ کو زیادتی اور اس کو قتل کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فرشتہ پاکستان کی بیٹی ہے جس طریقے سے اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور لاش جنگل میں پھینکی ، اس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پولیس نے جس طرح غفلت کی وہ بھی قابل مذمت ہے، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے وہ بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں،

خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل احسن اقدام ہے، حکومت فی الفور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل کو سزا ملنے کے بعد بچوں کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ رک جانا چاہیے تھا لیکن یہ سلسلہ جاری ہے، یہ اس بات کا تقاضہ ہے اس حوالے سے قوانین کو مزید سخت کیا جائے، خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ فرشتہ زیادتی اور قتل میں ملوث افراد کو چوک میں پھانسی دی جائے اور ان کی لاشیں کئی دن تک چوک میں لٹکائی جائیں۔