تحریک انصاف کی حکومت ننھی فرشتہ کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی، رہنما تحریک انصاف راجہ عبدالقدیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کے رہنما راجہ عبدالقدیر نے اسلام آباد میں 10 سالہ معصوم بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درندہ صفت قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے،اسلام آباد میں پیش آنے والے قیامت خیز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعتے سے ظاہرہوگیا کہ معاشرے میں بچے کتنے غیرمحفوظ ہیں، انہوں نے کہا کہ اس

واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پانچ روز تک فرشتہ کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار نے پولیس کے کردار کو مشکوک بنا دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت اس پر قانون سازی کرے گی، اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے گی، ان کا کہنا تھا کہ فرشتہ اس قوم کی بیٹی ہے اور ہم اس کے والدین کو مکمل تعاون کا تقین دلاتے ہیں۔