بھارتی فوج نے شہید برہان وانی کے ساتھی کمانڈر ذاکر موسیٰ کو شہید کردیا، وادی میں حالات کشیدہ، انٹرنیٹ سروس معطل، کرفیو نافذ کردیا گیا

سرینگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر سے تازہ ترین اطلاعات کے مطا بق مجاہد کمانڈر ذاکر مو سیٰ ڈاڈسرہ ترال میں ایک جھڑپ کے دوران ایک ساتھی سمیت شہید ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہیں جمعرات کی شام محاصرے کی ایک کاروائی کے دوران بھارتی فوجیوں نے شہید کردیا۔ ان کی شہادت کی خبر کے فورا بعد علاقے میں بھارت مخالف

مظاہرے پھوٹ پڑے اور مظاہرین کو تتر بتر کرنے کے لیے بھارتی فوجیوں نے پیلٹ گنز اور اشک آور گیس کا استعمال کیا۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل کر دئے ۔شہید ذاکر موسیٰ معروف کمانڈر برہان مظفر وانی کے قریبی ساتھی تھے اور انہوں نے ان کے ساتھ مل کر بھارتی فوجیوں کے خلاف کئی معرکوں میں حصہ لیاتھا۔