ٹکٹ خریدنے والے تمام لوگوں سے معذرت،مودی کی کامیابی کی حمایت نہیں کر سکتا،دنیا کے معروف کامیڈین نے بھارت میں ہونے والے اپنے تمام شوز منسوخ کر دیے، پاکستان آنے کا اعلان

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) دنیا کے معروف کامیڈین جیریمی مکلین نے بھارت میں ہونے والے اپنے تمام شوز منسوخ کر دیے۔ جیریمی مکلین نے اپنے تویٹر اور فیس بک پیگام میں کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں نریندر مودی کی کامیابی کی وجہ سے میں بھارت میں ہونے والے اپنے تمام شو منسوخ کر رہا ہوں، شوز کے ٹکٹ خریدنے والے تمام افراد سے بہت معذرت۔جیریمی مکلین نے اپنا بھارت کا 5 ہفتے کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس جیت کی حمایت نہیں کر سکتے۔ جیریمی کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی بجائے پاکستان جانا پسند کریں گے۔یاد رہے کہ : بھارت کے لوک سبھاانتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نے بتائج سامنے آ گئے ہیں۔ 19 مئی کو آخری

مرحلے کےانتخابات کے بعد جمعرات کی صبح سے انڈین پارلیمنٹ کی 542 نشستوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے جاری رہی۔. الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے بی جے پی 294 نشستوں پر آگے ہے جبکہ مجموعی طور پر 350 نشستوں پر اس کا اتحاد آگے ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگ سبھا کی 542 نشستوں کے غیر سرکاری حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹکس سب سے آگے ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹکس الائنس کی سربراہی بھاتیہ جنتہ پارٹی بی جے پی کر رہی ہے جس میں 14 جماعتیں شامل ہیں۔اس اتحاد نے 350سیٹیں جیت کر اپوزیشن کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔ جس میں 294 نشستیں بی جے پی نے جیتیں۔اقتدار کون سنبھالے گا اس کا فیصلہ آج کیا جائے گا،اکثریت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی کا ملک گیر جشن شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس 55 سیٹیں جب کہ وائے ایس آر سی پی 25 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ٹی ایم سی نے 22،بی جے ڈی نے 15 نشستیں حاصل کیں جب کہ دیگر جماعتیں 132 نشستوں پر کامیاب رہیں۔اگر مجموعی طور پر بات کی جائے تو کچھ دیر قبل تک کے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق این ڈی اے 346، یو پی اے 96 جب کہ دیگر جماعتیں 100نشستوں پر کامیاب رہیں۔