پاکستان پوسٹ کی آمدنی میں600کروڑ کااضافہ،مراد سعید نے نئی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ قیادت میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی میں ایک سال کے دوران 6 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جو کہ 8 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ارب روپے ہو گئی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کی طرح دیگر سرکاری ادارے بھی منافع بخش بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ

لاجسٹک سیل کے شعبہ میں جلد انقلابی تبدیلیاں لائے گا، ای کامرس کے ذریعے 46 ہزار پارسلز کو ان کی منزل تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو پاکستان پوسٹ کو ایک اور بوگی دینی چاہئے کیونکہ اس کا بزنس بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان پروڈکٹ کا منصوبہ شروع کر رہا ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ ملک کا اہم ادارہ پاکستان پوسٹ ترقی کر رہا ہے۔