چیف انجینئر راجہ ظاہر کی قیادت میں کفل گڑھ کے وفد کی وزیر اطلاعات و نشریات مشتاق منہاس سے ملاقات

باغ (پی کے نیوز) چیف انجینئر راجہ محمد ظاہر کی قیادت میں کفل گڑھ کے وفد نے وزیر اطلاعات و نشریات اور سیاحت مشتاق منہاس سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی، وفد نے باغ بالخصوص کفل گڑھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو سراہا، وفد نے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے وزیر اطلاعات کی کوششوں کی تعریف کی، مشتاق منہاس نے کہا کفل گڑھ کے عوام نے انہیں الیکشن میں جس محبت سے نوازا اس کا تہہ دل سے مشکور ہوں، مسلم لیگ ن کا وژن آزادکشمیر کی ترقی ہے، مخالفین نے صرف نعرے لگائے، موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح کے منصوبوں کو شروع کیا، بہت سے منصوبے ایسے ہیں جو تکمیل کے قریب ہیں۔

حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھائی جائے گی، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، آزاد کشمیر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں کادگردگی بنیاد ہر فتح حاصل کریں گے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں سب متحد ہیں، وفد نے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کی کوششوں کی تعریف کی، وفد میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ مشتاق منہاس کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے کفل گڑھ کیلئے ترقیاتی سکیمیں جاری کی گئیں، جس کیلئے ہم ان کے شکرگزار ہیں، وفد میں راجہ محمد ذاکر، حافظ زاہد، نیاز اکبر، راجہ غفران، احمد مقصود اور دیگر شریک تھے۔