ورلڈ کپ کی تمام ٹیمیں پاکستان سے ڈری ہوئی ہیں کیونکہ۔۔۔سرفراز احمد نے دلچسپ انکشاف کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اس وقت تمام ٹیمیں پاکستانی ٹیم سے ڈری ہوئی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کی تمام ٹیمیں پاکستانی ٹیم کی غیرمتوقع کارکردگی کے باعث چوکس ہو گئی ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد کوئی بھی ٹیم قومی ٹیم کو آسان نہیں لے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹیمیں پاکستان سے خوفزدہ ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوصلے اور جذبے بلند ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں اعتماد کی فضاء ہے اور بارش کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف میچ نہ ہونے پر سرفراز احمد نے افسوس کا اظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم مومیمٹم حاصل کر نے پر سری لنکا کے خلاف میچ لازمی کھیلنا چاہتی تھی لیکن بدقسمتی

سے بارش کے باعث یہ میچ کھیلا ہی نہیں جا سکا۔سرفراز احمد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیم یہی مومیمٹم باقی میچز میں بھی برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے باقی 6 میچز میں آرام نہیں کریں گے۔ ان نے مزید کہا کہ دوسری ٹیموں کے ساتھ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا بھی ایک مضبوط ٹیم ہے اور وہ اپنے پہلے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد مومیمٹم حاصل کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ کی تیاری کے بعد قومی ٹیم کے پاس کچھ دن ہیں اور ٹیم بھرپور تیاری، عزم، حوصلے اور بھروسے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ ہار گئی تھی لیکن اس کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا اور انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو ہرایا البتہ سری لنکا کے ساتھ ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ اب پاکستان کے اگلے میچز آسٹریلا اور اس کے بعد بھارت کے ساتھ ہیں۔