مایہ ناز بھارتی کھلاڑی نے ورلڈ کپ کے دوران کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لندن (نیوز ڈیسک) بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ 2000ءمیں کینیا کے خلاف کیریئر کاآغاز کرنے والے یووراج سنگھ نے 8701 رنز بنانے کے ساتھ 111 وکٹیں اور 93 کیچز لیکرخود کو مکمل آل راونڈر ثابت کیا ۔37 سالہ یوراج سنگھ نے 2000 ءمیں نیروبی کینیا میں دوسری چیمپئنزٹرافی میں میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔یووراج سنگھ نے 17 سالہ شاندار کیریئر کے دوران 304 میچز میں 8701 رنز سکورکئے جس میں 14 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین

سکور 150 رنز ہے۔لیفٹ آرم سپن باؤلنگ کے ذریعے یووراج سنگھ نے اپنے کیریئر میں111 وکٹیں بھی حاصل کیں ، ان کی بہترین باؤلنگ 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں رہیں جب کہ 93 کیچز بھی لیے ۔انہوں نے 40ٹیسٹ میچز میں 33.92کی اوسط سے 1900رنز سکور کیے جب کہ 58ٹی ٹونٹی میچز میں 28.02کی اوسط سے 1177رنز بنائے ۔یووراج سنگھ ورلڈ ٹی ٹونٹی 2007ءاور ورلڈ کپ2011ءجیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ۔واضح رہے کہ یووراج سنگھ کینسر جیسی جان لیوا بیماری کے باعث کافی عرصے تک کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیں گے ۔