وینا ملک کی سرجیکل اسٹرائیک، مریم نواز کو ’’نانی اماں‘‘قرار دیتے ہوئے لفظی گولہ باری،سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو فاتح قرار دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ وینا ملک اور مسلم ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی ٹویٹر پر لفظی جنگ عروج پر ہے جس میں وینا ملک کا پلڑہ بھاری دکھائی دے رہا ہے۔تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اس لفظی جنگ میں وینا کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب وینا ملک کے تنقیدی ٹویٹ کے جواب میں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نانی کا جینا وینا نے حرام کردیا۔ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے پول ہی کروا دیا جس میں لوگوں سے سوال کیاکہ کیا میں نانی اماں کا نام ٹھیک دیا؟۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 91 فیصد ووٹ ایسے آئے جنہوں نے ‘ہاں’ میں جواب دیا۔ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے ایک تصویر شئیر کی جس میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ اگر وینا ملک اور مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں تو آپ کس کو ووٹ دیں جس میں وینا ملک کی حمایت میں زیادہ ووٹ آئے۔وینا ملک اور

ن لیگ کے درمیان تو لفظی جنگ جاری ہے تاہم وینا ملک کے حمایتی بھی کسی سے کم نہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے گھر میں گھس کر مارا ہے۔جب کہ ن لیگ کی طرف سے وینا ملک پر تنقید کی گئی تو انہوں نے اس بات کی زرا پرواہ نہ کی۔وینا ملک نے اپنے حمایت میں ٹویٹس کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ بھی وینا ملک نے مریم نواز کو ‘نانی اماں” قرار دیتے ہوئے اور کئی تنقیدی ٹویٹس کیے ہیں جب کہ انہوں نے شریف خاندان کے دیگر اہل خانہ پر بھی تنیقد کی۔بعض ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی لڑائی کے آخر پر کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔کسی کی کردار کشی کرنے کی بجائے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہئیے،صارفین نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے صارفین کا بھی مشورہ دیا کہ وہ ایسی مہم کا حصہ بننے کی بجائے ملک کے حالات پر توجہ دیں جو کہ خرابی کی طرف جا رہے ہیں تاہم دوسری طرف برض صارفین اس لفظی جنگ سے خوب لفط اندوز ہو رہے ہیں۔