بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو لندن میں گرفتارکرلیا گیا

لندن(نیوز ڈیسک) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی کو لندن میں گرفتار کرلیا، بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طورپر2016 کی نفرت انگیزتقریرپرکی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرلیا ، آج صبح 8 بجے ان کےگھر پر چھاپہ مار کر انھیں حراست میں لیاگیا، گرفتاری کے بعد انھیں مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، نارتھ لندن میں چھاپےمیں15 پولیس افسران نےحصہ تھے۔نارتھ لندن میں بانی ایم کیوایم کےگھرکی تلاشی لی جارہی ہے، بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی۔یاد رہے جنوری 2019 میں وزارتِ داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد حکومت ان کے خلاف کارروائی کے لیے برطانیہ سے جلد رابطہ کرے گی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بھی بانی ایم کیو ایم

کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کے خلاف 200 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ برطانیہ بھجوایا جائے گا، شبہ ہے ایم کیو ایم کے دور رہنے والے رہنماؤں کو بانی ایم کیو ایم قتل کرا سکتے ہیں۔یاد رہے 2016 مین اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں محمد انور، سرفراز مرچنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ناکافی شواہد کی بنیاد پر ختم کردیاواضح رہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب لندن پولیس ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں چھ دسمبر دوہزار بارہ کو متحدہ کے دفتر پہنچی اور چھاپے کے دوران، لاکھوں پاؤنڈ برآمد کیے۔بعد ازاں اٹھارہ جون 2013 کو لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی کے دوران اُن کی رہائش گاہ سے غیر قانونی خطیر پاؤنڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔