بڑھتا ہوا خان، ہاری ہوئی حزب اختلاف، جیلوں کا ڈر، کہنے کو کچھ نہیں،چوہوں کی طرح چیخیں، بجٹ بھی پیش ہوگیا،گرفتاریاں بھی ہوگئیں، ہردبائو سے آزاد عمران خان بھرپور جوابی وار کرنے کو تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ رات قوم سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے قرضوں کی تحقیقات کیلئےاعلیٰ سطحی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کرپشن کرنے والوں کے پیچھے جاؤں گا، مجھے حکومت جانے کی فکر نہیں ہے، میری جان بھی چلی جائے میں انکو نہیں چھوڑوں گا۔اسی متعلق معروف صحافی شاہین صہبائی کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بڑھتا ہوا خان، ہاری ہوئی حزب اختلاف، جیلوں کا ڈر، کہنے کو کچھ نہیں،چوہوں کی طرح چیخیں، ان سب نے عمران خان کو تمام دباؤ سے نکال دیا ہے اور وہ اب بھرپور جوابی وار کرنے کو تیار ہے، پرانے راستے پر آ گیا ہے یعنی چوروں کو پکڑو، نیا کمیشن ایک زبردست فیصلہ ہے لہذا اب چیخ و پکار سنیے۔جب کہ اسی متعلق سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ٹویٹ کیا ہے کہ کچھ پکڑے جائیں گے،کچھ مارے جائیں گے۔کچھ بھاگتے

ہوئے پکڑے جائیں گے۔جو بھاگ گئے،وہ پکڑ کر واپس لائے جائیں گے۔یہ نہیں بچیں گے۔خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیبل ہو گیا ہے، چند سال ہیں پھر یہ ملک اوپر اٹھتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں کرپشن کرنے والوں کے پیچھے جاؤں گا، مجھے حکومت جانے کی فکر نہیں ہے، میری جان بھی چلی جائے میں انکو نہیں چھوڑوں گا۔ ایک شخص صرفعلاج کروانے جاتا تھا اور 28کروڑ روپے خود پر خرچ کر لیتا تھا جو عوام کا تھا جبکہ اس شخص کا اپنا بیٹا باہر 650 ارب کے فلیٹ میں رہتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ادھا پیسہ سود اور قرض دینے میں چلا جاتا ہے، ملک کہاں سے چلاؤں؟ یہ جو بجٹ ہے اس میں ہم نے کمزوروں اور غریبوں کے لیے بجٹ رکھا ہے، ہاؤسنگ کے لیے 6 ارب روپے دیے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں اپنے گھر کا سارا خرچہ خود کرتا ہوں۔