حکومت کا یوم حساب قریب آچکا ہے، دھاندلی زدہ حکومت نے پہلا بجٹ پیش کرکے غریب آدمی کے منہ سے نوالہ چھین لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈ رقومی اسمبلی میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کا یوم حساب قریب آچکا ہے، دھاندلی زدہ حکومت نے پہلا بجٹ پیش کیا، بجٹ میں غریب آدمی کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ، معیشت تباہ کردی گئی۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی دھاندلی زدہ حکومت نے پہلا بجٹ پیش کیا۔یہ تاریخ سے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ حکومت ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت 2 منی بجٹ لے کرآئی ہے۔ پی ٹی آئی کی کارکردگی سے جھوٹ اور سچ قوم کے سامنے آچکا ہے۔ منی بجٹ سے معیشت تباہ کردی گئی۔ ڈالر آسمان پر پہنچا کرمعیشت کو کمزورکردیا گیا۔ بجٹ میں غریب آدمی کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہے۔ مزدوروں سے مزدروری چھین لی گئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10مہینوں سے سلیکٹڈ حکومت کی پرفارمنس انتہائی خراب ہے۔حکومتی

ارکان کے شورشرابے پرانہوں نے کہا کہ اسپیکر مجھے باربار اٹھا بٹھا کر کمر کا علاج کروا رہے ہیں، کیا یہ چاہتے ہیں کہ ہم ایسے ہی کریں جب لیڈ رآف دی ہاؤس ایوان میں خطاب کریں گے؟ شہبازشریف نے کہا کہ کل کو ہم سے گلہ نہ کرنا کہ ہم نے وزیراعظم کو ایوان میں تقریر نہیں کرنے دی۔ مزید برآں آج جمعہ کو قومی اسمبلی میں اجلاس کے وقفہ کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسمبلی فلور پر مونس الہٰی نے ملاقات کی ۔ جمعہ کو مونس الہٰی خود چل کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس آئے، مصافحہ بھی کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مونس الہٰی کی گفت وشنید کچھ دیر تک جاری رہی۔ بلوچستان سے حکومتی اتحادی اختر مینگل نے بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔