مجھ سے جھوٹ نہیں بولاجاتا،میں کلمہ پڑھ کے کہتا ہوں کہ ملک میں معاشی بحران کے ذمہ دار مریم اور بلاول کے والد ہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ جب بلاول بھٹو مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ان کی زبان ان کے الفاظ کا ساتھ نہیں دے پاتی۔معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میں چند ہفتے پہلے ایک شادی میں بلاول بھٹو کو ملاتو میں نے انہیں کہا کہ آپ لیڈر شپ کے لیے اپنی اردو تو ٹھیک کر لیں تو بلاول بھٹو برا مان گئے تو میں نے انہیں بتایا کہ ذوالفقار بھٹو کو بھی اردو نہیں آتی تھی اور انہوں نے لاطینی زبان صرف ایک سال میں سیکھ لی تھی۔معید پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ میری بیوی مجھے کہتی ہیں کہ عمران خان کی حکومت کسی وقت بھی گر سکتی ہے اس لیے تم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف اتنا زیادہ نہ بولا کرو ان کی پھر سے حکومت آ جائے گی۔

لیکن میں نے کہا کہ مجھ سے جھوٹ نہیں بولا جاتا۔عمران خان کی حکومت کے بے شک بہت زیادہ مسائل ہیں۔غریب کر دیا ہے،ہمارے بینک بیلنس کی وییلیو آدھی رہے گئی لیکن جو معاشی بحران چل رہا ہے وہ عمران خان اور اسدعمر نے پیدا نہیں کیا، بلکہ میں کلمہ پڑھ کے کہتا ہوں کہ ذمہ دار یہ شہزادہ شہزادی اور ان کے خاندان ہیں،اس ملک میں تباہی کی ذمہ دار ان کی پالیسیز اور جائیدادیں‌ ہیں۔ان کے گھروں کے سائز دیکھ کر بندہ حیران رہ جاتا ہے۔زرداری ہاؤس اور جاتی امراء کا کوئی حساب مانگنے والا ہے؟۔میں کئی سالوں سے نوکری کر رہا ہوں لیکن ایک گھر نہیں بنا پا رہا۔معید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ یہ میرے بلاول اور مریم نواز کی پریس کانفرنس کے بعد کے جذبات ہیں۔خیال رہے گذشتہ روز مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی تھی۔جس پر حکومت کا کہنا ہے کہ ہ مریم نوازاور بلاول پاپا بچا مہم کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، دونوں کے پاپا قومی خزانہ لوٹنے کے الزام میں جیل میں ہیں،ماضی میں ایک دوسرے کو چور چور کہنے والیاپنے مفاد کے لئے اکٹھے ہو گئے۔ہ مریم نوازاور بلاول پاپا بچا مہم کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، دونوں کے پاپا قومی خزانہ لوٹنے کے الزام میں جیل میں ہیں،ماضی میں ایک دوسرے کو چور چور کہنے والیاپنے مفاد کے لئے اکٹھے ہو گئے۔ہعوام سوچ رے ہیں کہ بلاول اورمریم نواز ون آن ون ملاقات میں کیا بات ہوئی ہوگی مریم نے بلاول کو دکھانا تھا تھا کہ ہم نے کتنی کرپشن کی ہے ،عوام نے دونوں کی محلات دیکھ لیے جو کرپشن کے پیسوں سے بنے ہیں ۔