بھارت نے پاکستان پر ایک اور سٹرائیک کی اور نتیجہ وہی رہا، امیت شاہ! کھیل اور جنگ کے میدان میں فرق ہوتا ہے،آپ کو کوئی شک ہے تو پھر۔۔۔!ترجمان پاک فوج کا بھارتی وزیرداخلہ کو منہ توڑ جواب

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایئر سٹرائیک اور کرکٹ میچ کو ملانے والے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو منہ توڑ جواب دیدیا ۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز ورلڈ کپ 2019ءکے سب سے بڑا ٹاکرے میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” بھارت نے پاکستان پر ایک اور سٹرائیک کی اور نتیجہ وہی رہا،ٹیم کو اس شاندار پرفارمنس پر مبارکباد ،ہر بھارتی اس جیت کا جشن منا رہا ہے “۔امیت شاہ کے اس ٹویٹ پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف

غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” امیت شاہ، آپ کی ٹیم میچ جیتی ،مبارک ہو،کھیل کے میدان اور جنگ کے میدان میں بہت فرق ہوتا ہے جس کا آپ مقابلہ نہیں کرسکتے ، اگر آپ کو اب بھی کوئی شک ہے تو ہماری جانب سے نوشہرہ میں کیا گیا حملہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے جواب میں 27فروری کو ہمارے حملے میں دو بھارتی طیاروں کی تباہی بھی دیکھ لیں، آپ کو ایسے سرپرائز ملتے رہیں گے“۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے اس مقابلے میں بھارت نے پاکستان باآسانی شکست دیدی تھی۔