واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر!یکم جولائی سے واٹس ایپ بند کرنے کا فیصلہ،ایب کسی بھی طرح سے انسٹال نہیں ہوسکے گی

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر!یکم جولائی سے واٹس ایپ بند کرنے کا فیصلہ،ایب کسی بھی طرح سے انسٹال نہیں ہوسکے گی۔سمارٹ فونز کے مقبول ترین مسینجر ایپ نے ونڈوز فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے مائیکروسافٹ سٹور پرایپلی کیشن ہٹانے کی تیاری کر لی ہے ۔کمپنی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال کے آخرتک ونڈوز سمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کردے گی ،

اور اب یہ اعلان سامنے آگیا ہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن یکم جولائی کے بعد مائیکروسافٹ اسٹؤر سے بھی ہٹا لی جائیگی ۔صارفین اس انسٹال کرکے استعمال نہیں کرسکیں گے ۔واضع رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں صٖفر پوائنٹ آٹھائیس فیصد لوگ ونڈوز فونز استعمال کر رہے ہیں ۔ جبکہ انڈرائڈ موبائل فونز کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے ۔مائیکرو سافٹ اپنے صارفین کو ونڈوز کی بجائے دوسرے سسٹم آئی او ایس اور انڈرائیڈ پر منتقل ہونے کا مشورہ دے چکی ہے ۔