پی ٹی آزاد کشمیر کی صدارت کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری فائنل،مرکزی قیادت نے پارٹی کے دیگر عہدیداروں کیلئے بیرسٹر کو اہم ہدایت جاری کردیں

اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں پارٹی صدارت کے لیے ایک بار پھر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نام فائنل کرلیا جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے دیگر عہداروں سے متعلق سفارشات بھی مانگ لیں ہیں ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا نظریاتی گروپ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی شدید مخالفت کر رہا تھا اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سامنے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دوسری بار صدر بنانے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا لیکن پارٹی کی اعلیٰ قیادت جن میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں نے بیرسٹر سطان محمود چوہدری کو ہی دوبارہ صدر بنانے کی حمایت کی ،مرکزی قیادت کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں نے

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہی صدر بنانے کی تجویز دی ہے ۔ اور کہا کہ موجودہ حالات میں آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان کا متبادل کوئی نہیں ہے ،پارٹی آزاد کشمیر میں کسی تجربے کی متحمل نہیں ہو سکتی ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہی آزاد کشمیر میں بااخیتار کر کے لیے پارٹی کو مظبوط کیا جا سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی حمائت اور آزاد کشمیر کے اہم رہنماوں کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے بھی بیرسٹر کو ہی صدارت کے لیے فائنل کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مشاورت سے آزاد کشمیر میں تنظیم نو پر کام تیز کردیا ہے ،جولائی میں آزاد کشمیر کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا جائے گا ،صدر سمیت تمام عہدیداروں کا اعلان چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کریں گے ۔