ایک عام سکول کی بچیوں نے ملک کا نام روشن کردیا

اسلام آباد(پی کے نیوز)او ایس سی سکولز کی ٹیم سپارکنگ سٹارز نے فرسٹ لیگو لیگ کی منعقد کردہ بین الاقوامی ربوٹکس مقابلے میں شرکت کی۔ لیبنان میں منعقد ہونے والے مقابلے میں 30 ممالک کی 71 ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے میں دیکھا گیا کہ ٹیموں نے اپنے روبوٹ بنائے پھر ان کو مقررہ وقت ایک سیریز آف ٹاسک کو مکمل کیا۔ اس کے ساتھ یہ ٹیم سالانہ چیمپین شپ تھیم سے متعلق مسائل کی نشاندہی کرتی ہے اور ایک جدید حل کے ارادے سے کام کرتی ہے۔ مزید یہ کہ ٹیم کے اخلاقی اقدار میں، ان کے باہمی مشاورت سے کام کرنے، سیکھنے اور دوستانہ مقابلے کو فروغ دیا گیا ہے۔

اس مقابلے سے پہلے پاکستان کی سطح پر مقابلے جیتنے کہ بعد یہ ٹیم بین الا قوامی مقابلے کے لیے سیلکٹ ہوئے۔اچھی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سپارکنگ سٹارز کو ایوارڈ فار اگینسٹ آل آڈز سے نوازا گیا اس کے ساتھ ٹیم نے تمام مراحل میں پوزیشن حاصل کی۔آوٹ آف سکول چلڈرن کو آئی ایف ای ای ایل فائونڈیشن چلا رہی ہے۔ ان کا مقصد ان بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرنا جو فیس نہیں دے سکتے اور جن کی عمر گورنمنٹ سکولوں میں فیل ہونے کی وجہ سے زیادہ عمر ہو چکی ہے۔ ان کو فاسٹ پیس لرننگ پروگرام کے مقاصد ہیں کہ ان طلبہ کو ساتھ لے کر چلنا جو گورنمنٹ سکولز میں پیچھے رہ گئے ہیں۔