بیرسٹر سلطان کو دوبارہ تحریک انصاف آزادکشمیر کا صدر بنایا جائے، اوورسیز سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی کے نیوز) اووسیز کشمیریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دوبارہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کا صدر بنایا جائے، تحریک انصاف آزادکشمیر کیلگری کے صدر راجہ عبدالقدیر نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پارٹی کیلئے دن رات محنت کی، ان کی سربراہی میں تحریک انصاف آزادکشمیر میں روز بروز مقبول ہو رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان ایک سچے اور کھرے لیڈر ہیں اور ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود کا تحریک آزادی کشمیر کو

عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، بیرسٹر سلطان نے دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف مظاہرے اور تقریبات کا انعقاد کیا ہے، دنیا بھر میں مقیم کشمیری بیرسٹر صاحب کے کردار کے نہ صرف متعرف ہیں بلکہ یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ انہیں تحریک انصاف آزادکشمیر کا دوبارہ صدر بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کرپشن کا راج ہے، آزادکشمیر میں ہمارا مقابلہ چوروں اور لٹیروں سے ہے، ان کو شکست دے کر انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔