کارکنوں کا فیصلہ ہے، بیرسٹر سلطان ہی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے قائد ہیں، خولہ خان

اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان بیرسٹر سلطان سچے اور کھرے لیڈر ہیں، انہوں نے پارٹی کیلئے دن رات محنت کی، ان کی سربراہی میں تحریک انصاف آزادکشمیر میں روز بروز مقبول ہو رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا فیز ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود کا تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، بیرسٹر سلطان نے دنیا بھر میں

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف مظاہرے اور تقریبات کا انعقاد کیا ہے، دنیا بھر میں مقیم کشمیری بیرسٹر صاحب کے کردار کے نہ صرف متعرف ہیں بلکہ یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ انہیں تحریک انصاف آزادکشمیر کا دوبارہ صدر بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کرپشن کا راج ہے، آزادکشمیر میں ہمارا مقابلہ چوروں اور لٹیروں سے ہے، ان کو شکست دے کر انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔