، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مشن کی تکمیل کے لئے مسلم کانفرنس کے کارکن جدوجہد جاری رکھیں گے

مظفرآباد( نمائندہ خصوصی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر حاجی یوسف عباسی نے کہا ہےکہ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی داعی اور تحریک تکمیل پاکستان کی محافظ ہے آزاد کشمیر کے اندر ریاستی تشخص کے تحفظ کے لئے مسلم کانفرنس نے ہر دور میں مجاہدانہ کردار ادا کیا ، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مشن کی تکمیل کے لئے مسلم کانفرنس کے کارکن جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے ، میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفنرنس کشمیریوں کی سواد اعظم جماعت ہے مسلم کانفرنس کی بنیاد مسجد میں رکھی گئی یہ جماعت اللہ کے فضل و کرم سے ہمیشہ قائم و دائم رہے گی ، اور مشن کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ، انہوں نے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا ہے غیرریاستی جماعتوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے اب وقت آ گیا ہعے کہ مسلم کانفرنس ایک مرتبہ پھر پوری قوت کے ساتھ میدان عمل میں آکر تحریک تکمیل پاکستان کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ، مسلم کانفرنس کی تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد یہ سواد اعظم جماعت پوری قوت کے ساتھ عوام رابطہ مہم کا آغاز کرے گی ۔