کشمیری قوم اپنے ہیرو مظفر وانی کو خراج تحسین پیش کررہی ہے، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ مظفر وانی کشمیری قوم کے ہیرو ہیں، ان کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی، برہان وانی بھارتی سامراج کے سامنے ڈٹ جانے والا ایسا نوجوان تھا جس نے پورے کشمیری نوجوانوں کو بھارت سے آزادی کا پیغام دیا، سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو جگانے والے مظفر وانی نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیں، بھارتی فوج نے اسے شہید کرنے کی منصوبہ بندی کی، بھارتی حکومت کا خیال تھا کہ برہان وانی کو شہید کرکے ان کو اس مشن سے دور رکھا جا سکتا ہے،

لیکن ایسا نہ ہوا، مظفر وانی کے جنازے میں لاکھوں افراد نت شرکت کی، آج کشمیر کا بچہ بچہ برہان وانی بن چکا ہے، کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی کے مشن کو مکمل کرنے کیلئے نکل پڑا ہے، ان کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی آج تیسری برسی ہے اور پوری قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے، ہزاروں نوجوانوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا ہے، لیکن کشمیری اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں، بھارت جتنے چاہے مظالم کر لے کشمیری آزادی حاصل کر کے ہی دم لیں گے۔