ویرات کوہلی بڑے میچز کے ناکام کھلاڑی ، تین ورلڈ کہ سیمی فائنلز میں صرف کتنے رنز بناسکے،جانئے

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی بڑے میچز کے ناکام کھلاڑی ثابت ہونے لگے ۔ 30سالہ ویرات کوہلی کے ون ڈے کرکٹ کے بہترین بلے باز ہونے پر کسی کو کوئی شبہ نہیں ہے تاہم آئی سی سی ٹورنامنٹس کے سیمی فائنلز میں ان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور تین ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں وہ محض3.67کی اوسط سے11رنز ہی سکور کرسکے ہیں ۔انہوں نے 2011ءکے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف وہاب ریاض کا شکار بننے سے قبل 9رنز بنا ئے تھے، ورلڈ کپ2015ءکے سیمی فائنل میں وہ محض ایک

ر ن بنا کرمچل جونسن کا شکار بنے جب کہ رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں وہ ایک بارپھر صرف1رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر پوویلین لوٹے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں ورلڈ کپ سیمی فائنل مقابلوں میں انہیں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ہی آؤٹ کیا ہے۔ویرات کوہلی کی آئی سی سی ناک آؤٹ مقابلوں میں اوسط ان کی کیریئر ایوریج سے 25رنز کم ہے اور انہوں نے ناک آؤٹ مقابلوں میں صرف سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسی ٹیموں کے خلاف ہی نصف سنچری سکور کی ہے ،ان کے ون ڈے کیریئر پر یہ واحد بدنما دھبہ رہ گیا ہے ۔