ورلڈ کپ نہیں ملا تو افسردہ نہ ہو، ابھی نندن کو بھیجیں وہ آکر اپنا کپ لے جائے،پاکستانیوں کا بھارتیوں کو مشورہ

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی شائقین نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر تنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افسردہ نہ ہو، انہوں نے بھارتیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ” ابھی نندن کو بھیجیں وہ آکر اپنا کپ لے جائے‘‘۔ ٹویٹر پر پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے بھارتی شائقین کے تن بدن میں آگ لگا رکھی ہے اور انہیں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار کے ورلڈ کپ سے نکلنے پر تنز کا نشانہ بنا دیا ہے۔ایک صارف نے ایک کپ کی تصویر شئیر کی ہے جس پہ لکھا ہے کہ یہ چائے مگ 21کی ہے یعنی اس کے پائلٹ کی ہے اور انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ بھارت اس کپ پہ گزارا کر لے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی شائقین

نے بھارت سے ہارے جانے والے میچ پر قومی ٹیم کو معاف کر دیا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ بھارت تو اتنا نالائق ہے کہ ہر اس ٹیم سے ہارجاتا ہے جسے پاکستان نے ہرایا ہوتا ہے۔ ٹویٹر پر پاکستانی شائقئنِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو ہرایا اور بھارت اس سے ہار گیا تھا اور پھر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرایا اور آجبھارت ان سے بھی ہار گیا۔شائقین نے بھارتیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ”ابھی نندن کو بھیجیں وہ آکر اپنا کپ لے جائے‘‘۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اگر آج بھی میچ بارش سے متاثر ہوجاتا ہے توبھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گی۔ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اب نیوزی لیںڈ فائنل میں پہنچ چکا ہے۔