دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ

قطر(نیوز ڈیسک) قطر میں 2 جنگی طیارے تربیتی پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطر فضائیہ کے دو طیاروں کے درمیان تربیتی اڑان کے دوران خوفناک تصادم سے زوردار دھماکہ ہوا ہے اور طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔جلتے ہوئے طیارے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو کر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔جہازوں میں تصادم کے بعد پائلٹس طیاروں سے بروقت چھلانگ لگا کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر باحفاظت اتر گئے اور اپنی جانیں بچائیں۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا
آغاز کرتے ہوئے پائلٹس کو محفوظ کام پر منتقل کیا۔خیال رہے اس سے قبل بھی دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔رواں سال ہی روسی فوج کے دو لڑاکا طیارے مشرق بعید کی فضائوں میں آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دونوں طیاروں کا عملہ محفوظ رہا۔غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق روسی فوج کے بیان میں میں کہا گیا کہ دو ایس یو34 لڑاکا طیارے تربیتی پرواز کے دوران اس وقت آپس میں ٹکراگئے جب وہ بحیرہ جاپان کے ساحل سے 35کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔ پائلٹس خود کو طیارے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک پائلٹ کی نشاندہی بھی کرلی گئی تاہم تیز ہواوں کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا تھا۔اسی طرح امریکا کی ریاست الاسکا میں 2طیارے دوران پرواز ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا تھا ۔امریکی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا کہ فضا میں دوران پرواز طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔ایک طیارے میں 11 جبکہ دوسرے طیارے میں 5 افراد سوار تھے۔