شہباز شریف کی خفیہ ٹیپ موجود ہونے کا انکشاف، سابق وزیراعلیٰ کا گرفتاری سے بچنامشکل ہوگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور رانا مشہود کے خلاف وعدہ معاف گواہ مل گئے ہیں۔ لہذا شہباز شریف اور رانا مشہور کے گرفتاری سے بچنے کے کوئی چانسز نہیں ہیں۔ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف پچھلے دنوں غصے میں آ گئے تھے جس کی ٹیپ بھی موجود ہے۔شہباز شریف نے افسران کو دھمکیاں دیں اور کہا کہ میں ایک ایک کو دیکھ لوں گا۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کا ایک ایک جملہ یاد ہے اور میں آپ لوگوں کو چھوڑوں گا نہیں۔لیکن اس کے بعد شہباز شریف کے ہوش ٹھکانے آ گئے اور انہوں نےمعذرت کی کیونکہ شہباز شریف کو اندازہ ہو گیا تھا کہ

وہ مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ باپ سے بیٹی اور بیٹی سے بھائی کو پیسے منتقل کرتے تھے تاکہ ان پیسوں کو باآسانی ٹریس نہ کیا جا سکے۔جب کہ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو لاکھوں ڈالرز کی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازکولاکھوں ڈالرز کی منتقلی کی تفصیلات سامنے آگئیں، نیب نےٹرانزیکشن سےمتعلق رپورٹ عدالتمیں جمع کروا دی۔ عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہبازکی ٹرانزیکشنز 2013ء سے 2017ء کے درمیان کی ہیں اور انہوں نے 7 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار کی رقم تحفے کے طور پر وصول کی۔نیب رپورٹ کے مطابق 2007ء میں محبوب نے 2 جولائی کو1 لاکھ 65 ہزار 965 ڈالرز ، ہارون یوسف نے 2 جولائی کو1 لاکھ 99 ہزار 965 ڈالرز اور محمد رفیق نے 6 جولائی کو 1 لاکھ 65 ہزار 925 ڈالر منتقل کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہارون نے دوبارہ 11 جولائی2007ء کو 1لاکھ 27 ہزار 965 ڈالر ، محبوب نے 18جولائی کو 1لاکھ 65 ہزار 980 ڈالرز اور 19 جولائی کو 1 لاکھ 99 ہزار 980 ڈالر منتقل کیے۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو لاکھوں ڈالرز کی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازکولاکھوں ڈالرز کی منتقلی کی تفصیلات سامنے آگئیں، نیب نےٹرانزیکشن سےمتعلق رپورٹ عدالتمیں جمع کروا دی۔ عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہبازکی ٹرانزیکشنز 2013ء سے 2017ء کے درمیان کی ہیں اور انہوں نے 7 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار کی رقم تحفے کے طور پر وصول کی۔نیب رپورٹ کے مطابق 2007ء میں محبوب نے 2 جولائی کو1 لاکھ 65 ہزار 965 ڈالرز ، ہارون یوسف نے 2 جولائی کو1 لاکھ 99 ہزار 965 ڈالرز اور محمد رفیق نے 6 جولائی کو 1 لاکھ 65 ہزار 925 ڈالر منتقل کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہارون نے دوبارہ 11 جولائی2007ء کو 1لاکھ 27 ہزار 965 ڈالر ، محبوب نے 18جولائی کو 1لاکھ 65 ہزار 980 ڈالرز اور 19 جولائی کو 1 لاکھ 99 ہزار 980 ڈالر منتقل کیے۔