ملک کی معروف شخصیت نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی، اپوزیشن جماعتیں ہاتھ ملتی رہ گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے آج ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو سراہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے نگران حکومت میں بطور وفاقی وزیر بھی ذمہ داری سرانجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ بیرسٹر علی ظفر ملک کے نمایاں ماہر قانون ہیں

جو صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی رہ چکے ہیں جنہیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کیا تھا۔ بیرسٹر سید علی ظفر قانونی ماہرین میں الگ شناخت رکھتے ہیں جو ممتاز ماہر قانون ایس ایم ظفر کے صاحبزادے ہیں۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ولہار سٹیشن “صادق آباد” پر ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور حفاظتی معیارات کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیراعظم نے قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ۔