بی اے، بی ایس سی کی 2سالہ ڈگری بند، محکمہ تعلیم نے طالبعلموں کو بُری خبر سنادی!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب نے رواں سال اگست سے دو سالہ بیچلرز آف آرٹس اور بیچلرز آف سائنس کی ڈگری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے مذکورہ ڈگریاں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بی اے ، بی ایس سی کی جگہ نئی اور جدید دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا آغاز ہو گا۔ایسو سی ایٹ ڈگری میں طلباء جنرل مضامین کی جگہ اسپیشلائزڈ مضامین رکھ سکیں گے اور مختلف مضامین پر مشتمل بی اے کے بجائے سپیشلائزڈ سبجیکٹ پر ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کریں گے۔ایسو سی ایٹ ڈگری کے تحت طلباء کو نمبرز کے

حصول کے لیے پریکٹیکل ٹریننگ کرنا ہو گی اور کوارڈی نیٹرز بھی رکھنا ہوں گے۔پہلے سال بی اے ، بی ایس سی کے سبجیکٹ کو ایسوسی ایٹ ڈگری میں شامل کیا جائے گا۔اور آئندہ سال نئے جدید اسپیشلائزڈ مضامین نصاب کا حصہ بنائے جائیں گے۔نوٹیفیکشن کے مطابق 31 دسمبر 2018ء سے پہلے بی اے، بی ایس سی میں رجسٹریشن کرانے والے طلباء 31 دسمبر 2020ء تک اپنی ڈگریاں مکمل کر سکتے ہیں اور انہیں ایسوسی ایٹ ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔خیال رہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی اے سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں بند کرنے کا عندیہ دے دیا تھا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا تھا کہ 2020سے بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں مکمل طور پہ بند کر دی جائیں گی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ 2سالہ ڈگری رکھنے والے افراد 4سالہ آنرز پروگرام میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے اور وہ 18کریڈٹ آور کے کورسز پڑھنے کے بعد آنرز میں داخلہ لے سکیں گے۔ 2سالہ ڈگری رکھنے والے افراد کو 18کریڈٹ آور کے کورسز پڑھنے کے بعد سالہ آنرز پروگرام 5ویں سمیسٹر میں داخلہ ملے گا ۔یاد رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2016میں 2سالہ ڈگری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب تک اس پر عمل نہیں کروایا جا سکا تھا لیکن اب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے حتمی طور پر بی اے، بی ایس سی، ایم اے ، ایم ایس سی سمیت تمام دو سالہ ڈگریاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 2سالہ ڈگری پروگرام بند کرنے کے بعد کالجز اور یونیورسٹیوں میں 2سالہ ایسوسی ایٹ پروگرام شروع کیا جائے گا اور طلباء انٹر میڈیٹ کے بعد 2سالہ ایسوسی ایٹ پروگرام میں داخلہ حصہ لے سکیں گے۔ اس سے پہلے ہائیر ایجوکیشن کمیشن 3سالہ قانون کی ڈگری ختم کرنے کا اعلان کرچکا ہے اور اب قانون کی ڈگری 5سال مین مکمل ہو گی۔