خدیجہ زرین کا وادی نیلم آزاد کشمیر میں سیلابی ریلے سے ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد (پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن خدیجہ زرین کا وادی نیلم آزاد کشمیر میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار، اسلام آباد میں جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لیسوا اور نیلم کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلاب سے ہونے والےقیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس ہے، جاں بحق ہونے والوں کے اہلیخانہ کے دکھ میں برابر میں شریک ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد اور بحالی

کیلئے ریاستی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، زخمیوں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔آزاد کشمیر کے علاقے لیسوا میں کلاؤڈ برسٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئیں۔