آزاد حکومت وادی نیلم میں سیلابی ریلے سے ہلاک ہونے والوں کیلئے امداد کا اعلان کرے، خولہ خان

اسلام آباد (پی کے نیوز)تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے وادی نیلم آزاد کشمیر میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ پہنچا، ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے ہیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے حوالے سے آزاد کشمیر حکومت نے

کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، حکومتی مشینری بھی الرٹ نہ تھی جس کی وجہ سے نقصان میں اضافہ ہوا، پاک فوج نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا، ان کا کہنا تھا کہ،جاں بحق ہونے والوں کے اہلیخانہ کے دکھ میں برابر میں شریک ہیں،آزاد کشمیر حکومت ہلاک ہونے والوں کیلے فوری امداد کا اعلان کرے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔