وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ، وائٹ ہائوس نے اہم ترین بیان جاری کردیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا موقع ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے عمران خان کے دورہ امریکا کو دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کا موقع قرار دیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق عمران خان کا دورہ تعاون اور پائیدار شراکت داری کو مستحکم بنانے کا ایک موقع ہے، امریکا پاکستان کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہے کہ تعلقات کی بہتری کے لیے

دروازے کھلے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدے دار نے بتایا کہ وائٹ ہائوس کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم کو دعوت کا مقصد واشنگٹن کے امریکا پاکستان کے تعلقات کی بحالی پر رضامندی کا اظہار ہے اوراگر پاکستان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھتا ہے تودونوں ملکوںکے درمیان شراکت داری کی تشکیل نو ہوسکتی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کیلئے کمرشل فلائٹ سے براستہ دوحا واشنگٹن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔