طلباء کی بھی بائیومیٹرک حاضری لگانے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹروں کے بعد طلباء کی بھی بائیو میٹرک حاضری لگانے کا فیصلہ،مختلف ڈیپارٹمنٹ کے باہر بائیو میٹرک ڈیوائس لگائی جائیں گی جہاں طلباء کلاسز لینے سے قبل بائیو میٹرک حاضری لگانے کے پابند ہونگے، بتایا جاتا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو

میٹرک حاضری لگانے کے بعد اب فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی(پی ایم سی) انتظامیہ کی جانب سے زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی بھی بائیو میٹرک کے حاضری لگانے کے لیے آغاز کر دیا گیا ہے اور یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں بائیو میٹرک ڈیوائس نصب کی جائیں گی اور جہاں لیکچر یا کلاسز اٹینڈ کرنے سے قبل حاضری لگانا لازمی ہوگا۔