راولپنڈی طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز)تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے، اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے، اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھرپور امدادی کاروائیاں کیں اور

زخمیوں کو جلد ہسپتال پہنچایا، اللہ تعالی زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔یاد رہے کہ یہ افسوسناک حادثہ گذشتہ رات پیش آیا جب پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیانی علاقے روات کے قریب گاؤں میں گرا۔طیارے کے گرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔جلتا ہوا ملبہ آبادی پر گرنے کے سبب 3 مکان مکمل طور پر منہدم ہو گئے جن میں موجود 14 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔