لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال نے بھارتی چہرہ بے نقاب کردیا، خدیجہ زرین

اسلام آباد(پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن خدیجہ زرین نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی کو کلسٹر بموں کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے، اپنے مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کلسٹر بموں کے استعمال سے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ اشتعال انگیزی کو ہوا دی، بھارت مقبوضہ کشمیر

میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں لاشوں کے ڈھیر لگانا چاہتا ہے، تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں کچلا جاسکتا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، سول آبادی پر کلسٹر بموں کے ذریعے سول آبادی کو نشانہ بنانا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔