لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال پر بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کی مذمت کی ہے، خولہ خان کا کہنا تھا کہ سول آبادی پر کلسٹر بموں کے ذریعے سول آبادی کو نشانہ بنانا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کلسٹر بموں کا استعمال وحشیانہ حرکت ہے، اس پر بھارت کو دہشگرد ملک قرار دیا جائے، خولہ خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے بے گناہ شہری نشانہ بن رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایک طرف امن کا راگ الاپتا نہیں تھکتا دوسری طرف امریکی صدر کی امن کی پیشکش کو ٹھکرا رہا ہے۔