بھارت نے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی نسل کشی شروع کردی، اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز)تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اعلان جنگ کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیر میں تعینات مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چارہا ہے، تمام کشمیری قیادت کو گرفتار اور نظر بند کردیا گیا ہے، ان لیڈران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو بھارت کا نعرہ لگاتے تھے، وادی بھر میں انٹرنیٹ سروس

معطل کردی گئی ہے، سری نگر اور دیگر اضلاع میں کرفیو نافظ کردیا گیا ہے، بھارتی فوج کو کشمیریوں کو مارنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کشمیری جان تو دے دیں گے لیکن بھارت کے اس گنھاونے منصوبے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی نسل کشی شروع کردی، صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامہ اجلاس طلب کیا جائے۔