مریم نواز نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی بجائے اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری احتساب کے عمل کا حصہ ہے، نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں مبینہ طور پر لاکھوں کی ٹرانزیکشنز کا سراغ لگایا اور انہیں طلب کررکھا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے احتساب کے عمل سے بچنے کیلئے اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، انہیں شاید معلوم نہیں تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے، اس میں اب ادارے بلیک میل نہیں ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ یہ کریڈیٹ عمران خان کو

جاتا ہے کہ اس ملک میں احتساب کا عمل شروع کیا اور تمام چور ایک ایک کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جارہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے واضح اعلان کیا ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جس جس نے ملک کو لوٹا اس کا احستاب ہوگا، خولہ خان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، ان کے خاندان کے اثاثے روز بروز بڑھ رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں یہ ثابت کردیں اثاثے درست انداز میں بنائے ہیں تو جان چھوٹ جائے گی۔