کشمیر کے ساتھ خالصتان بھی آزاد ہوگا، مودی نے بھارت توڑنے کی بنیاد رکھ دی، سردار بشیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) سماجی رہنما سردار بشیر نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ خالصتان بھی آزاد ہوگا، مودی نے بھارت توڑنے کی بنیاد رکھ دی، کشمیری کسی صورت اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیریوں کی تحریک کی حمایت کرنے پر سکھ رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود کشمیری بھی سکھوں کی تحریک کی حمایت کریں گے، اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی سختی سےمذمت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل ہونے سے کشمیری عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، بھارتی یکطرفہ اقدام اقوام متحد

کی قراردادوں کے خلاف ہے، انا کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے روکے ، جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور غیر قانونی اقدامات ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے، کشمیری قیادت کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور مذاکرات کے ذریعے کشمیر کا حل نکالا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ان کا کہنا تھا کہ مودی کے اقدام کو کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے۔