دو آئی ایم ای آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز سےمتعلق نیا حکم جاری، کتنے دن میں رجسٹرڈ کروانا لازمی قرار دیدیا گیا، جانئے

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے دوآئی ایم آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔ پی ٹی اے کی جانب سے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز کو رجسٹرڈ کروانا لازم قرار دیا گیاہے۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایک آئی ایم آئی نمبر رجسٹرڈ ہونے اور دوسرا نہ ہونے پر موبائل فون بند کر دیا جائے گا ۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایسی تمام موبائل ڈیوائسز کو 31 اگست سے پہلے رجسٹرڈ کیا جاِئے۔ 31 اگست کے بعد ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کر دیا جائے گا۔ صارفین آئی ایم ای آئی نمبر چیک کر کے تصدیق کر لیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرح پنجاب حکومت

نے بھی پنجاب میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی سے متعلق سمری منظور کرلی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بات پلانٹ فار پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی کی منظوری لی جائیگی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے،پاکستان کی تاریخ میں ایسی شجرکاری کی مثال نہیں ملتی،حکومت پنجاب شجرکاری کیلئے سرگرم ہے۔سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری پروجیکٹ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری مہم پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، شجرکاری مہم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی۔شجرکاری مہم میں طلبا و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے تحت چھبیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اگلے چار سالوں میں بیالیس کروڑ پودے لگائے جائیں گے جو ریکارڈ ہوگا ۔گرین اور سر سبز پنجاب کیلئیایسے تاریخی منصوبے کی مثال نہیں ملتی۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلی بار سرکاری زمینوں پر قبضے سے واگزار کروا رہی ہیں اس مہم سے ہزاروں ایکٹر واگزار کروا کر سرکاری اداروں کو واپس کیاجارہاہے جسے شجر کاری کیلئے مختص کر د یا گیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ درخت ہمارے دوست ہیں جو ہمیشہ وفا کرتے ہیں ایسے دوستوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔