سچ کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے۔۔! 67سالہ فلپائنی خاتون 24سالہ پاکستان نوجوان کی محبت میں لیہ پہنچ گئی

لیہ(نیوز ڈیسک)فلپائن کی 67 سالہ خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو گی۔سوشل میڈیا پر پروان چڑھنے والی ایک اور محبت کی داستان تکمیل کے قریب پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے صرف ایک بٹن دبا کر ہی رابطہ کر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں ہزاروں میل دور بسنے والئے لوگ دوست بنے وہیں کچھ لوگوں کو اسی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی محبت بھی مل گئی۔امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچی تھی۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت

میں لیہ پہنچ گئی ہے۔پاکستانی نوجوان کی عمر 24 سال ہے جبکہ خاتون کی عمر 67 سال ہے۔نوجوان شہروز کا کہنا ہے کہ کہ وہ اپنے والدین کی مرضی سے بہت جلد ان خاتون سے شادی کرلیں گے۔فلپائن خاتون پہلے اسلام قبول کرے گی اور پھر اسلامی رسم و رواج کے مطابق شہروز نامی نوجوان سے شادی کرے گی۔واضح رہے اس سے قبل امریکہ کی ایک اور خاتونلاہور کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی اور دونوں نے شادی کر لی۔ 23 سالہ محسن اور 19 سالہ ماریہ انجیلا کی سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دوستی ہوئی، لیککن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔محسن کی محبت میں گرفتار ہو کر 19 سالہ ماریہ انجیلا ہزاروں میل کا سفر طے کر کے لاہور پہنچ گئی۔ محسن نے بتایا کہ ایک دو دن ہم نے ایک دوسرے سے ہیلو ہائے کیا، ہماری آپس میں بات چیت ہوتی رہی،کچھ ہی دن بعد میں ان کو پروپوز کر دیا۔ میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کو پسند کرتا ہوں اور آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر ان کی طرف سے بھی مجھے مثبت رد عمل ملا اور یہ شادی پر رضامند ہو گئیں۔شادی کے موقع پر دلہا دلہن کی خوشی دیدنی تھی ۔ امریکی خاتون نے مغربی ہونے کے باوجود مشرقی روایات کے مطابق ہار سنگھار کیا۔ ماریہ نے کہا کہ ہماری کچھ ہی عرصہ قبل سوشل میڈیا پر بات ہوئی جس کے بعد فون کالز کا سلسلہ شروع ہوا اور انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کر دی۔ ماریہ کا کہنا ہے کہ میں اس شادی سے بے حد خوش ہوں اور جلد ہی اپنے محسن کو امریکہ لے جانا چاہتی ہوں۔