مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت کے باعث انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز)تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت کے باعث انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا مقبوضہ وادی کی روز بروز بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیریوں تک خوراک اور ادویات پہنچانے کیلئے اقدامات کرے، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے، بھارتی حکومت نے وادی میں مکمل لاک

ڈاون کررکھا ہے، دس ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گزشتہ انتیس دن سے کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ریڈ کراس اور دیگر عالمی ادارے آگے بڑھ کر کشمیریوں کی مدد کریں ، کشمیریوں کی اگر اب مدد نہ کی گئی تو ہزاروں کی تعداد میں کشمیری بھوک سے مر جائیں گے، خولہ خان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کو کچھ کرنا ہو گا،ورنہ آزاد کشمیر کے لوگ لائن آف کنٹرول توڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔