بھارت خطرناک منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، سردار بشیر

اسلام آباد۔ سماجی رہنما سردار بشیر نے کہا ہےکہ بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو کو ایک ماہ ہو گیا لیکن عالمی برادری نے کرفیو ختم کرنے کیلئے بھارت پر دباو نہیں ڈالا، اگر کشمیر میں بسنے والے مسلمان نہ ہوتے تو شاید پوری دنیا میں شور ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ

معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھوک سے ہزاروں لوگوں کے مرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، عالمی این جی اوز اور ادارے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو متاثرین تک امدادی سامان پہنچائیں، اگر عالمی برادری نے کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس نہ لیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔