مودی اپنے انجام کے قریب ہے، جلد بھارت کے ٹکرے ٹکرے ہوں گے، خولہ خان

اسلام آباد۔ تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ مودی اور اس کی جماعت کے ہندوتا نظرے نے بھارت میں بسنے والے مسلماںوں اور دیگر اقیلتیوں کی زندگی عذاب کردی، مودی نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو کو ایک ماہ ہو گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھوک سے ہزاروں لوگوں کے مرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، مودی سوچے سمجھے

منصوبے کے تحت کشمیری مسلمانوں کو بے دخل کر کے ہندووں کو بسانا چاہتا ہے، کشمیری آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متحد ہیں، مودی کو کشمیر میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ مودی کے اقدامات اور سوچ کی وجہ سے ہندوستان میں بسنے والے چھوٹی ذات کے ہندو تنگ ہیں، خالصتان کی تحریک بھی زور پکڑ گئی ہے، جلد بھارت کے ٹکرے ٹکرے ہونگے۔