بھارت کا چاند پر پہنچنے کا مشن ایک بار پھر فیل، بھارتی خلائی مشین2کلومیٹر پہلے ہی فلاپ ہوگئی

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کا خلائی مشن ناکام ہوگیا،مودی مایوس ہوکر خلائی سینٹرسے اٹھ کر چلے گئے۔بھارتی خلائی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی خلائی مرکز کا خلائی جہاز وکرم سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کا چاند پر پہنچنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، بھارتی خلائی مشن ناکام ہوگیا ہے۔ خلائی اسٹیشن سے خلائی جہاز کا رابطہ ٹوٹنے کے بعد بھارتی سائنسدانوں کے چہروں پر پریشانی عیاں تھی۔ایجنسی رپورٹ نے بھارتی سائنسدانوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرو کے سربراہ ڈاکٹر سیوان کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز وکرم کے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا

ہے کہ مواصلاتی رابطہ چاند کی سطح سے صرف دو اعشاریہ ایک کلومیٹر دور منقطع ہوا۔ خلائی مشن کی ناکامی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اتنے مایوس ہوئے کہ آئی ایس آر او مرکز سے اٹھ کر چلے گئے۔ مودی کے چہرے پر اداسی واضح عیاں تھی۔بھارت کا چندريان ٹو مشن پير کے روز مقامي وقت کے مطابق پونے تين بجے روانہ کيا گيا تھا، مشن کو سات ستمبر کو چاند کي سطح پر لينڈ کرنا تھا مگر ناکامي کا شکار ہوگيا۔اس منصوبے پر نو سو کروڑ روپے لاگت آئي ہے۔ مشن کی ناکامی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر چندر يان ٹو دنيا بھر ميں ٹاپ ٹرينڈ بن گيا۔