ترجمان پاک فوج کا انتہا پسند مودی کو ایسا مشورہ کہ بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مودی کابینہ کے وزیر جتندررا سنگھ کی آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد آزاد کشمیر پر قبضے کی بھڑک کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر پر قبضے کے منصوبے پر بات کرنے سے قبل اپنی ائیر فورس سے ضرور مشور ہکر لیں۔انہوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک آرٹیکل 370 کے خاتمے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا تعلق ہے تو جس تحریک آزادی کو بھارت نے گذشتہ 72 سالوں میں خفیہ و ظاہری کوششوں کے ذریعے بھی نہ دبا سکا تو یہ کاغذ بھی اس تحریک کا کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ

انشاءاللہ بھارت اس تحریک کو کامیاب ہوتے دیکھے گا۔،اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر کہا تھا کہ چندریان سے رابطہ ختم ہونے سے بھارت کا 900ارب کا نقصان ہوا لیکن مقبوضہ کشمیر میں رابطے منقطع کرنے سے اس سے زیادہ نقصان ہو گا اور یہ نقصان صرف مالی نہیں ہو گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودےگا؟ کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر کہا ہے کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یا کسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے؟ کیا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے؟ کیا ہندوتوا کے خلاف بلند آوازوں نے مشن چندریان کو چکنا چور کردیا؟ چاند کو اکیلا چھوڑ دیں، ہندوتوا آپ کو کہیں بھی نہیں لے کر جا سکتی، مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا؟ ابا نہوں نے ایک بار پھر اپنے ٹویٹر پیغام میں بھارت کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ ’’چندریان سے رابطہ ختم ہونے سے بھارت کا 900ارب کا نقصان ہوا لیکن مقبوضہ کشمیر میں رابطے منقطع کرنے سے اس سے زیادہ نقصان ہو گا اور یہ نقصان صرف مالی نہیں ہو گا۔کشمیر بنے گا پاکستان‘‘۔