برطانوی شاہی جوڑہ دورہ پاکستان پر کب آئیگا، کنگسٹن پیلس نےتاریخ کا اعلان کردیا

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیتھرین ایلزبتھ مڈلٹن اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے، برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کینسنگٹن پیلس کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے تحت جوڑا شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔شاہی محل کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیڈ میڈلٹن 14 سے 18

اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے تاہم شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کےساتھ بچےپاکستان نہیں آئیں گے.شاہی محل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شاہی جوڑے کی جانب سے پاکستان کا پہلا باضابطہ دورہ بھی ہے ۔ توقع ہے کہ یہ جوڑا پاکستان کی معروف حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔خیال رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا تاہم شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔شہزادہ ولیم کی والدہ پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا ماضی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔