عمران خان کی تقریر پر رویا اور فخر محسوس کیا، اداکار شان کا جذباتی ردعمل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر پر سحر طاری کر دیا ہے۔وہیں عالمی رہنماؤں کی جانب سے انہیں خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔دنیا بھر کی معروف شخصیات کا بھی وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر پر ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد کا بھی وزیراعظم کی تقریر پر جذباتی ردِعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کو خوب سراہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر پر میں رویا، میں نے تالیاں بجائی اور فخر محسوس کیا۔شان شاہد نے مزید کہا کہ آپ ایک وطن کے بیٹے کی حیثیت سے ایک سچے رہنما کے طور بات کی جو اپنےملک کی سلامتی اور بہتری کے لیے کوشاں ہے۔آپ نے ایک شیر کی طرح

بات کی جو آخری سانس تک آزادی کے لیے لڑے گا۔یہ قوم آپ کے کہے ہوئے ہر لفظ کے پیچھے کھڑی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں شان شاہد نے عمران خان کی تقریر کو اب تک کی سب سے بہترین تقریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک نڈر مسلم لیڈر کے طور پر جنگ کی بجائے امن کی بات کی۔اقوام متحدہ میں میں 1.3 بلین مسلمانوں کی ترجمانی کرنے پر آپکا شکریہ۔۔شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو عظیم قوم کا عظیم رہنما قرار دے دیا اورب کہا کہ انشاءاللہ ہم اپنے ملک کو اندرونی اور بیرونی برائیوں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے۔.واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کے اجلاس میں 4 نکات پر گفتگو کی جس میں انہوں نے اسلامو فوبیا اور مسئلہ کشمیر پر تفصیلی گفتگو کی۔ جس کے بعد وزیراعظم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔