زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ،چیئرپرسن سدھن ایجوکیشنل کانفرنس خدیجہ زرین کی متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران گفتگو

میرپور(پی کے نیوز)سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نے زلزلے سے متاثرہ علاقے جاتلاں کا دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا، محترمہ خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ زلزلے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دلی افسوس ہوا، مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین اکیلے نہیں ہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سدھن ایجوکیشنل کانفرنس زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی بحالی کیلئے ہر ممکن امداد کرے گی۔دوسری جانب وزیراعظم نے زلزلہ زدگان کے ہر فرد کے خاندان کے لیے 5 لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا

ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے جاں بحق ہونے والے ہر فرد کو پانچ لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے،تاہم زخمیوں اور املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر امدادی پیکج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینیٹ جنرل افضل نے وزیراعظم عمران خان کو زلزلہ میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں کے اور املاک کے نقصانا ت پر دکھ کا ااظہار کیا۔۔انہوں نے زلزلہ متاثرین کو فوری امداد و بحالی کے احکامات بھی جاری کیے۔