سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مصباح الحق برس پڑے، شکست کی وجہ بتادی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست پر برس پڑے اور کہاہے کہ ایسی ٹیم سے ہار جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر ہیڈ کوچ نے کہاکہ ہار کبھی اچھی نہیں ہوتی لیکن ایسی ٹیم سے ہار جس کے مین پلیئرز نہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20 سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر ہیڈ کوچ نے کہاکہ ہار کبھی اچھی نہیں ہوتی لیکن ایسی ٹیم سے ہار جس کے مین پلیئرز نہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا ٹیم اچھا کھیلی، جس طرح یارکرز سری لنکا نے کیے ہم نہیں کرسکے، باؤلنگ کے شعبے میں بہت

کام کرنا ہے، وقار یونس آئے ہیں، اس پر کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شاداب خان محنت کررہا ہے لیکن فارم نہ ہونے کی وجہ سے دباؤکا شکار ہے، اس کا اعتماد بحال کرنا ہے۔مصباح الحق نے کہاکہ 3 برس صبرکیا، ابھی تو میری پہلی سیریز ہے، سب سری لنکا کو کمزور ٹیم کہہ رہے تھے اور ہمیں کہا جارہا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو کھلائیں لیکن اب سب نے نتیجہ دیکھ لیا؟ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی کو کمزور نہیں کہہ سکتے۔چیف سلیکٹر کے مطابق بابر اعظم نے رنز نہیں کیے، ہم ایکسپوز نہیں ہوئے، ہم نے دیکھنا ہے کہ صرف ایک بیٹسمین پر انحصار نہیں کرنا، ہم اچھا کررہے تھے لیکن اس سیریزمیں اچھا نہیں کر سکے۔یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔